کوئٹہ بارایسوسی ایشن کی اپیل پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

  • September 3, 2018, 10:58 pm
  • National News
  • 149 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عبدالعزیز سمالانی پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی کال پر عدالت کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا وکلاء کی جانب عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سائلین اور قیدیوں کومشکلات کاسامنا کرناپڑا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکیل عبدالعزیز سمالانی پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف عدالتی کارروائی کی بائیکاٹ کااعلان کیا گیا جس پر وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور مختلف کیسز کی سماعت نہ ہوسکیں ۔واضح رہے کہ عبدالعزیز سمالانی ایڈووکیٹ کے ساتھ پیش آنیو الے واقعہ میں وہ زخمی ہوگئے تھے ۔