آصف زرداری کی بلوچستان ہاؤس میں سرداراختر مینگل سے اہم ملاقات

  • September 3, 2018, 10:58 pm
  • National News
  • 152 Views

کوئٹہ +اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابقہ صدرپاکستان آصف علی زرداری کی بلوچستان ہاؤس اسلام آبادمیں بی این پی مینگل کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے اہم ملاقات تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے شیریک چیئرمین اور سابقہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئر ممبران سید خورشید شاہ، سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ کے ہمراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی اور ان سے صدارتی الیکشن جو آج بروز منگل کو ہورہے ہیں اس کے بارے میں تعاون اور ووٹ مانگے ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سردار اختر جان مینگل نے فوری طور پر آصف علی زرداری کو کوئی جواب نہیں دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس بارے میں پیر کی رات کو پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاور ت کے بعد کوئی جواب دے سکے گے آصف علی زرداری کی اچانک سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کو بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں مقیم سیاستدان بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔