کسی بھی شہری کی اغواء نما گرفتاری قبول نہیں ، پشتونخوامیپ

  • September 3, 2018, 10:58 pm
  • National News
  • 130 Views

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں گزشتہ روز پشتون باغ نزد حاجی کیمپ سے پارٹی کے علاقائی سیکرٹری نور محمد خان کے فرزند حمید اللہ اور بھتیجے حزب اللہ کو اپنے دکان سے وردی میں ملبوس بغیر نمبرپلیٹ کی گاڑی میں سوار مسلح افراد کی جانب سے اٹھانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت ، پولیس انتظامیہ اور ایف سی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر اغواء کےئے گئے پارٹی کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حمید اللہ آج سے سات سال قبل سریاب روڈ پر بم دھماکے میں شدید زخمی بھی ہوا تھا جو کئی ماہ تک سی ایم ایچ میں زیر علاج رہا اور اس وقت معذور بھی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح لوگوں کو اٹھانا آئین وقانون کی سریحاً خلاف ورزی ہے اور کسی بھی شہری کی اغواء نماء گرفتاری ناقابل قبول ہے ۔ لہٰذا بلا تاخیر پارٹی کے دونوں کارکنوں کو رہا کیا جائے۔