عارف علوی کی حاصل بزنجو سے ملاقات، نیشنل پارٹی نے فضل الرحمان کی حمایت کردی

  • September 3, 2018, 10:58 pm
  • National News
  • 101 Views

کوئٹہ ( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل بزنجو سے اہم ملاقات کی ملاقات میں آج ہونیوالے صدارتی انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کی گزشتہ روز تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے متحدہ اپوزیشن کی جماعت نیشنل پارٹی کے مرکزی قیادت سے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر میر حاصل خان بزنجو ، میر کبیر محمد محمد شہی، میر طاہر بزنجو اور اکرم بلوچ بھی موجود تھے جبکہ تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کے ہمراہ جہا نگیر ترین ، پرویز خٹک بھی موجود تھے پی ٹی آئی کے وفد نے حمایت کی درخواست کر دی تاہم نیشنل پارٹی کے قیادت نے واضح کر دیا کہ ہم اپوزیشن کے اتحادی ہیں صلاح ومشورہ کر کے پھر بتائیں گے۔جمعیت علما اسلام کے وفد سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر حاصل بزنجو کی قیادت میں وفد کی ملاقات ۔ صدارتی انتخابات میں مولانا فضل الرحمن کی مکمل حمایت کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائشگاہ پارلیمنٹ لاجز میں حاصل بزنجو کی قیادت میں وفد کی ملاقات ملاقات میں ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اس موقع پہ مولانا عبدالواسع سینیٹر مولانا فیض محمد سینیٹر مولانا عطا الرحمن جبکہ نیشنل پارٹی کے میر کبیر محمد شہی میر طاہر بزنجو ودیگر موجود تھے نیشنل پارٹی کے وفد نے صدارتی انتخاب میں مولانا فضل الرحمن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں پیپلزپارٹی کو لچک دکھانی چائیے تاکہ اپوزیشن آگے چل کر مضبوط ہو۔