بی این پی نے تحریک انصاف کی جانب سے وزارتوں کی پیشکش مسترد کردی

  • September 3, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 1.14K Views

کوئٹہ ( آن لائن)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار جان اختر مینگل کو گورنر بلوچستان سمیت وفاق میں 4 وزارتوں کی پیشکش کر دی تا ہم بلوچستان نیشنل پارٹی نے آزاد بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ ووزیراعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کو گورنر بلوچستان سمیت 4 وزارتیں دینے کی پیشکش کر دی تا ہم بلوچستان نیشنل پارٹی نے تحریک انصاف کی پیشکش کو مسترد کر تے ہوئے آزاد بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ذرائع کے مطابق پر بلوچستان نیشنل پارٹی تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دینے نہ دینے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے مشروط کر دیا۔