ملک کے وفادار ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، شازین بگٹی

  • September 3, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 407 Views

کوئٹہ ( آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر وپارلیمانی لیڈر نوابزادہ شا زین بگٹی اور بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ڈیرہ بگٹی سے جانیوالے مہا جرین کو دوبارہ آبادکرنے میں تعاون کریں ہماری کوشش ہو گی کہ ملک کے مختلف حصوں میں آباد بگٹی مہا جرین کو دوبارہ ڈیرہ بگٹی میں آباد کریں ہم مرکز میں تحریک انصاف اور صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہیں ہمارے مسائل کو حل کرنے میں دونوں جماعتیں تعاون کرینگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ بگٹی میں کشمور روڈ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی صوبے کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردارادا کریگی ماضی میں ڈیر ہ بگٹی کو نظرانداز کیا گیا اب ڈیرہ بگٹی کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے ہم ملک کے وفادار ہیں اور رہیں گے ہم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ہمیں وزارت ملے یا نہ ملے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی مسائل کا گڑھ بن گیا ہے سب سے بڑا مسئلہ پانی کی قلت ہے تعلیمی ادارے تباہ ہیں نہ بجلی ہے نہ گیس ہے ہسپتالوں میں لیڈی ڈاکٹر نہیں ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے سامنے مسائل رکھ کر حل کرائینگے ۔