صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کا میابی حاصل کریگی ، علی مدد جتک

  • September 3, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 74 Views

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاء اور مضبوطی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں پیپلز پارٹی ماضی میں بھی جمہوریت کی جنگ لڑ رہی تھی اور آج بھی جمہوریت کے لئے جدوجہد کر رہی ہے صدارتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل پر ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بھی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار اداکرینگے بعض سیاسی جماعتیں حقوق کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہیں مگر پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لئے جدوجہد کی پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان میں ہونیوالی زیادتیوں کے ازالہ کیلئے بلوچستان پیکج کا اعلان کیا اور اس کیساتھ ساتھ این ایف سی ایوارڈ کے تحت بھی وفاق کے ذمے صوبے کے رائلٹی اور واجبات بھی ادا کئے گئے اس کے بعد پھر کسی بھی وفاقی حکومت نے بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لی جب بھی ہمیں موقع ملے گا ہم بلوچستان کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری ر کھیں گیہم جمہوری طریقے سے صدارتی انتخابات لڑ رہے ہیں اور ہم کسی بھی یہ موقع نہیں دینگے وہ اپنے مرضی سے فیصلے کرے ۔