حکومت نے عاطف میاں کو مشیر بناکر مسلمانوں کی دل آزاری کی ، مولانا حیدری

  • September 3, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 116 Views

کوئٹہ +اسلام آباد (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قادیانی اور غدار وطن عاطف میاں قادیانی کو اقتصادی امور کا مشیر بنا کر نہ صرف نظریہ پاکستان سے انحراف کیا ہے بلکہ کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی انہوں نے کہا کہ ہم بلاوجہ نہیں کہتے تھے کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے یہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مزید بھی اس طرح کے اقدامات کریگا لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان کے بنیادی اساس اسلام پہ کوئی آنچ نہیں آنے دینگے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کیسے مضبوط ہوگی کہ جب ہمارے اقتصادی بحران کو ختم کرنے کیلئے اسلام دشمن قادیانی میاں عاطف کو اقتصادی مشیر مقرر کیا جاتا ہیں ہم کسی صورت ایسے اقدام کو تسلیم نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے سے اضطراب موجود ہیں مزید آگ کی طرف نہ دھکیلا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی گروپ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، سینیٹر مولانا فیض محمد، ایم این اے مولانا عبدالواسع ودیگر موجود تھے۔سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ اسکے خلاف سینیٹ میں مذمتی قراد داد لائینگے اور اس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا ، مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اس مذموم مقاصد کے پیچھے بیرونی قوتوں کا ہاتھ ہیں کہ وہ کسی طرح اس ملک کے معیشت کو مغرب کے نرغے میں لانا چاہتے ہیں سینٹر مولانا فیض محمد نے کہا کہ ملک کو اسلامی اصولوں کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے اس طرح ملک کو چلایا گیا تو مزید افراتفری ہوجائیگی۔