بلوچستان میں شجرکاری شروع کرنے سے قبل قلت آب کا مسئلہ حل کیاجائے ، عبدالحق ہاشمی

  • September 3, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 99 Views

کوئٹہ(آن لائن) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے عوام و زراعت کو پانی کی سہولت دیکر شجر کاری مہم شروع کرتے تومناسب ہوتاکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں قلت آب ہے باغات خشک ہورہے ہیں شہری ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں اس کے باوجودشجر کاری مہم شروع کرنے سے پودے وقومی دولت ضائع ہوگی ہم شجر کاری مہم کے حق میں ہیں مگر پہلے پانی فراہم کیا جائے خشک ومظلوم بلوچستان کو پانی اور انصاف کیساتھ سرسبزبنانے کی بھی ضرورت ہے ۔بلوچستان کے حاجیوں کو کراچی لاکر بذریعہ بس کوئٹہ بجھوانا مناسب نہیں انہوں نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد بھی بزریعہ سڑک تکلیف دہ سفر کرنا ہوتا ہے اس لیے حکومت بلوچستان کے حجاج کرام پر رحم کھاتے ہوئے سعودی عربیہ سے ڈائریکٹ فلائیٹ کے ذریعے کوئٹہ پہنچانے کا فی الفور اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حاجیوں کو کوئٹہ کے سوادیگر ائرپورٹ پرلاکر پھربزریعہ سڑک کوئٹہ لانا یہاں کے حاجیوں کیساتھ زیادتی وناانصافی ہے وزرات مذہبی امور اور حج واوقاف اس پر فی الفور نظرثانی کریں اس قسم کے رویے سے اہل بلوچستان کواحساس محرومی کا شکاربنا دیا جاتاہے بلوچستان کے حاجیوں میں ضعیف ،معذور اوربوڑھے بزرگ ہوتے ہیں واپسی پر فطری طور پر گھر جانے کو جلدی ہوتاہے مگر ہمارے حکمران دیگر علاقوں کے ہزاروں حجاج کرام کو تو اپنے اپنے علاقوں تک باعزت بزریعہ جہازپہنچا دیتے ہیں مگر رقبے کے لحاظ سے آدھ پاکستان کے حجاج کرام جو کہ دوردرازعلاقوں تک واپس کوئٹہ سے جانا بھی ہوتی ہے انہیں کراچی ائرپورٹ لاکر دربدر کردیتے ہیں جو مناسب نہیں ، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے ممبران اسمبلی عمران خان کی قیادت میں ریاست مدینہ کے پیش کردہ تصور کو عملی شکل دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ جماعت اسلامی آئین اور قانون کے مطابق ہر اس مثبت کام کی حمایت کرے گی جس میں ملک و قوم کا مفاد ہو گا۔