وزیراعظم میاں عاطف کو اقتصادی کونسل میں شامل کرنیکا فیصلہ واپس لیں، جمعیت ن

  • September 3, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 118 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب وبلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستا چشتی، حاجی حبیب ، عبیداللہ حقانی نے اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے امریکی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور قادیانی میاں عاطف قا دیانی کو اقتصادی 18 رکنی کونسل میں ممبر لینے کی مذمت اور مخالفت کر تے ہوئے کہا ہے کہ قادیانی عملاً پاکستان کو تسلیم ہی ہیں کر تے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیخلاف ہمیشہ سازشوں میں مصروف رہتے ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ایک جانب ملک میں مدینہ طرز کی ریاست بنانے اور دوسری جانب نبی آخر زمان حضرت محمدؐکو آخری نبی نہ ماننے والے غیر مسلم قا دیانی عاطف کو اقتصادی کونسل میں رکن لینا دو متضاد چیزیں ہیں اور قادیا نیوں کے ذریعے ملک کے اقتصادی نظام میں بہتری لانا ناممکن ہی ہے اور اقتصادی کونسل میں اسلامی شرعی قوانین کو سمجھنے اور خوف خدا رکھنے والے اچھے اقتصادی ما ہرین ہی کے ذریعے بہتر اقتصادی معاشی نظام کو لایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اقتصادی18 رکنی کونسل میں میاں عاطف قا دیانی کی بحیثیت ممبر فیصلے پر نظر ثانی کر کے دوسرے مسلم سکالر اور ماہر اقتصادیات کو شامل کریں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قا دیانیوں کوغیر مسلم اقلیت قرار دیدیا تھا اور جب سے قا دیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیدیا گیا اس وقت سے لے کر آج تک ہی قادیانی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بد نام کرانے کیلئے ہر سطح پر سازشوں میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان میاں عاطف قا دیانی کو اقتصادی کونسل کی 18 رکنی ٹیم میں شامل کرنے پاکستان کے کروڑوں عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔