وزیراعلیٰ نے زبادڈن اور چاتانی بل میں اراضی کی ری سیٹلمنٹ روکدی

  • September 3, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 139 Views

کوئٹہ (خ ن ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عوامی شکایات کے پیش نظر ضلع گوادر کے موضعات زبادڈن اور چاتانی بل میں اراضی کی ری سیٹلمنٹ اور جاری تصدیقی عمل کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے ری سیٹلمنٹ اور تصدیقی عمل کے طریقہ کار کا از سرنو جائز ہ لیتے ہوئے اسے مقامی آبادی کی سہولت کے مطابق بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ ان علاقوں کے مقامی لوگوں نے ری سیٹلمنٹ اور تصدیقی عمل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے اس عمل کو روکنے کی اپیل کی تھی۔ وزیراعلیٰ کی اس ہدایت کا مقصد مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے خدشات کو دور کرنا ہے۔