بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور تحریک انصاف بلوچستان کے درمیان ناراضگی میں اضافہ

  • September 2, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 732 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور تحریک انصاف بلوچستان کے درمیان ناراضگی کا سلسلہ آہستہ آہستہ بڑھ رہاہے 12ستمبرکو ہونے والے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں (باپ) پارٹی نے سابقہ وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے ۔وہ حالیہ الیکشن میں ڈیرہ بگٹی سے الیکشن ہار گئے تھے دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار میر عامر رند نے بھی سینٹ کے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادی ہے۔ جبکہ اس نشست پر بی این پی (مینگل) کے ساجد ترین ایڈووکیٹ اور جمعیت علماء اسلام (ف) امیدوار رحمت اللہ کاکڑ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں واضح رہے سینیٹ کی یہ نشست جس پر ضمنی الیکشن ہورہاہے نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری نے عام انتخاب میں صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار کے حیثیت سے حصہ لیا تھا اور بعد میں وہ تحریک انصاف بلوچستان میں شامل ہوگئے تھے اس کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی اس نشست پر سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علاؤ الدین مری اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے امیدوار سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔تحریک انصاف بلوچستان، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) جس کا سربراہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی سے صوبائی کابینہ میں حلف برداری کے موقع پر ناراض ہوگئے ہے صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری اور میر عمر جمالی نے بھی صوبائی اسمبلی کی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی اس وقت صوبائی کابینہ میں تحریک انصاف کا ایک وزیر میر نصیب اللہ مری اور ڈپٹی سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل اور رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی نے اجلاس میں شرکت کی تھی ۔ اگر 12ستمبرسے قبل پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر جمام کمال عالیانی کے درمیان ناراضگی ختم نہ ہوئی تو 12ستمبر کو سینیٹ کے الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کے امیدوار اور سابقہ وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کیلئے مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔ کیونکہ اپوزیشن کے ارکان بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے امیدوار کو ووٹ نہیں دینگے ۔کیونکہ ان کے بھی امیدوار سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔