کوئٹہ میں فائرنگ سے دو بہنیں شدید زخمی

  • September 2, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 278 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ میں فائرنگ سے دو بہنیں شدید زخمی ہوگئیں پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقعہ بخاری ٹاون میں پرانی رنجش کی بناء پر مخالفین کی فائرنگ سے لعل بخش نامی شخص کی دو بیٹیاں بی بی (ش) اور بی بی (ن) شدید زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔