موجودہ وزراء اور ایک مشیر سمیت بعض صوبائی وزراء اپنے اپنے محکموں سے مطمئن نظر نہیں آرہے ہیں

  • September 2, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 604 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کی صوبائی کابینہ جو فی الحال 10وزراء اور ایک مشیر پر مشتمل ہے چند روز میں کابینہ میں مزید توسیع کئے جانے کا امکان ہے تاہم موجودہ وزراء اور ایک مشیر سمیت بعض صوبائی وزراء اپنے اپنے محکموں سے جو ان کو سونپے گئے ہیں مطمئن نظر نہیں آرہے ہیں چند روز قبل کابینہ میں شامل وزراء کو محکمہ دیئے گئے تھے تاہم کئی وزراء نے اپنے محکموں کے بارے میں اپنے اپنے محکمہ کے سیکرٹریوں سے بریفنگ نہیں لی ہے۔