بلوچستان کی ترقی وخوشحالی امن اور عدل کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرناہونگے،مولانا ہاشمی

  • September 2, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 101 Views

کوئٹہ ( پ ر) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے ترقی وخوشحالی امن اور عدل کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرناچاہیے سادگی ،قناعت اختیار کرنے اور احتساب کی بلاتفریق سسٹم سے قومی بچت اور ترقی وخوشحالی کا سفر تیز ہوسکتا ہے بلوچستان میں ہمیشہ حکومتوں کی تبدیلی کیساتھ صرف چہرے تبدیل ہوتے ہیں عوام کے مسائل جوں کے توں رہتے ہیں ۔دوسروں سے قرض لینے کے بجائے کھڑا بے رحمانہ غیر جانبدارانہ احتساب کرکے روزانہ 12ارب روپے کرپشن کو فی الفوررکھواکر اسے عوام کے حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے احتساب وہ جو سب کو نظر آجائے۔نظریاتی مسائل ،امریکہ سے مذاکرات ،ترقی خوشحالی اور امن کیلئے حکمرانوں کے قوم وفعل میں تضادبالکل نہیں ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تین ماہ کا جو وقت مانگا ہے ہم چاہتے ہیں کہ سب جماعتیں انہیں کام کرنے کیلئے وقت دیں اور کوئی رکاوٹ نہ بنیں حکومت کواس پیریڈ کے دوران مسائل پر قا بو پانے کیلئے بنیادی ہوم ورک مکمل کرناچاہیے۔حکومت نے ایک کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں دینے،50لاکھ بے گھروں کو گھر دینے ،کرپشن ختم کرنے ، آئندہ قرضہ نہ لینے ،معیشت کو اس کے پاؤں پر کھڑا کرنے اور میرٹ اور قانون کی بالا دستی کے جو وعدے کیے ہیں ،عوام منتظر ہیں کہ ان وعدوں پر عمل درآمد ہو۔حکومت تبدیل ہوئی ہے مگر عام آدمی کے مسائل وہی ہیں ،دیکھتے ہیں حکومت ان مسائل کے حل کیلئے کتنی سرعت کا مظاہرہ کرتی ہے ۔بلوچستان کے عوام اپنے مسائل کا فوری حل چاہتے ہیں ،غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ عام آدمی کیلئے ناقابل برداشت ہوچکی ہے ۔