پاکستان ہاؤس تفتان میں 250زائرین پھنس گئے

  • September 2, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 107 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان ہاؤس تفتان میں 250زائرین پھنس گئے ہیں جو فوری طور پر کوئٹہ جانا چاہتے ہیں زائرین کو کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ نہیں بھیجا جارہاہے ہے لیویزکا موقف ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان اور ایران کے بارڈر پر پاکستان ہاؤس تفتان میں 250زائرین جن کا تعلق بلوچستان اور اندرون پاکستان سے ہے فوری طور پر کوئٹہ جانا چاہتے ہیں لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک زائرین کو تفتان سے کوئٹہ تک کیلئے کلیئرنس نہیں ملی اس لئے ان کو نہیں بھیجا جاسکتا یہ زائرین ایران میں مختلف زیارتوں پر حاضری دینے کے بعد واپس ایران سے تفتان پہنچ گئے ہیں پھنسے ہوئے زائر ین میں بچے ،جوان ،بوڑھے مرد اور خواتین شامل ہیں تفتان بارڈر پر زائرین کے اتنی بڑی تعداد جمع ہونے کے بعد علاقے میں پانی اور خوراک کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیاہے جس کی وجہ سے زائرین کو مشکلات پیش آرہی ہے زائرین نے پاکستان گیٹ کے سامنے زبردست نعرہ بازی کی اور دھمکی دی اگر ان کو 24گھنٹے کے اندر انہیں کوئٹہ جانے کی اجازت نہیں دی تو وہ زبردستی کوئٹہ چلیں جائینگے۔اطلاعات کے مطابق تفتان میں مقامی انتظامیہ اور زائرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد زائرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا احتجاج ختم ہونے کے بعد تفتان سرحد پر سفری اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایران سے آنے والے زائرین نے تفتان بارڈر پر احتجاج کیا جس کے باعث مسافروں اور ایران جانے والے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقامی انتظامیہ اورلیویز حکام نے احتجاج کرنے والے زائرین سے مذاکرات کئے کامیاب مذاکرات کے بعد زائرین کو جلدواپس بھجوانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا اور احتجاج ختم ہونے کے بعد تفتان بارڈرپر سفراور تجاری سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔