عقیدہ تحفظ ختم نبوتؐکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، حافظ حمداللہ

  • September 2, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 113 Views

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ عقیدہ تحفظ ختم نبوتؐکیلئے امت مسلمہ کسی قسم قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے 7 ستمبر کو یوم دفاع ختم نبوت کے حوالے سے ریلی نکالی جائے گی کارکن عوام تاجر برادری بھر پور شرکت کریں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے سنیئر رہنما مولوی محمدطاہر توحیدی صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر حسین احمد‘ مولوی حافظ ثنااللہ کے قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہماری ایمان کا حصہ ہے نعوزب اللہ اس کے خلاف ایک لفظ برداشت نہیں کرینگے اور نہ ہی اس پر خاموش رہیں گے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہمارے اکابرین سے لیکر آج تک ہم نے ہر پلیٹ فارم پر بھر پور آواز اٹھائی جو ہمیں کامیابی بھی ملی ہے لیکن آج بھی کچھ شرارتی اور سازشی عناصر ختم نبوت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ہم ان لوگوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کو چیلنج نہ کریں اور نہ ہی اس طرح سازشیں کریں اگر ان سازشی عناصر نے اپنی سازش ترک نہیں کیا گیا تو جمعیت علماء اسلام کے کارکن سروں پر کفن باندھ کر ختم نبوت کے تحفظ کیلئے میدان میں نکلیں گے انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیشہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام پر کامیابی حاصل کرتے ہیں اور الیکشن سے قبل دن اور اسلام کے حوالے سے باتیں بھی کرتے ہیں لیکن اقتدار میں آکر خاموشی اختیار کرتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے دن کی بجائے مغرب کیلئے زیا دہ کام کرتے ہیں ایسے لوگوں کو پاکستان کے غیور مسلمانوں نے پہلے معاف کیا اور نہ ہی آئندہ معاف کرینگے انہوں نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوتﷺ کیلئے امت مسلمہ کسی قسم قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے 7 ستمبر کو یوم دفاع ختم نبوت کے حوالے سے ریلی نکالی جائے گی کارکن عوام تاجر برادری بھر پور شرکت کریں ۔