صدارتی عہدہ کیلئے عارف علوی کی حمایت سینٹرل کمیٹی کی مشاورت سے کرینگے ،اختر جان مینگل

  • August 31, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 207 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی اور پی ٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین کی اہم ملاقات اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی بھی موجود تھے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے ملاقات کی اور ان سے صدارتی انتخاب کیلئے حمایت مانگی اور ووٹ بھی مانگا جس پر سردار اختر مینگل نے ان کو بتا یا کہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ارکان سے صلح مشورہ کے بعد حمتی فیصلہ کیا جائے گا جس کے بارے میں آپ کو آگاہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سینٹ میں ایک سینیٹر ہے قومی اسمبلی کی چار ارکان ہے اور صوبائی اسمبلی کے نو ارکان صوبائی اسمبلی ہیں۔