آزادی بیان کی آڑ میں مقدسات کی توہین نا قابل برداشت عمل ہے۔ ایم ڈبلیوایم

  • August 30, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 65 Views

کوئٹہ ( پ ر) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری امت مسلمہ کی دل آزادی ہوئی ہے۔ اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ایسے گستاخانہ خاکوں سے پوری امت مسلمہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسے انتہائی نچ شیطانی حرکت سے انتہا پسندی کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رکن شوری عالی و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، مرکزی رہنما و سابق وزیر قانون آغا رضا ، سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ برکت علی بلوچ، کوئٹہ ڈویڑن سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل کامران حسین ، سیکریٹری سیاسیات محمد یونس و دیگر تنظیمی ذمہ داران نے مشترکہ بیان میں کیا۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری امت مسلمہ کی دل آزادی ہوئی ہے۔ اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایسے گستاخانہ خاکوں سے پوری امت مسلمہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسے انتہائی نچ شیطانی حرکت سے انتہا پسندی کو فروغ ملے گا۔کربلائی رجب علی نے کہا کہ ایسے شر پسند انتہا پسندانہ منفی کرداروں کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت کو عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستانی وزرات خارجہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان میں موجود ہالینڈ کی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرے اور ان سے اس حوالے سے وضاحت طلب کرے۔علامہ برکت علی بلوچ نے کہا کہ دفتر خارجہ پاکستان میں موجود ہالینڈ کے سفیر سے اس گستاخانہ نا قابل برداشت حرکت کیخلاف سفارتی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرے اور اس ضمن میں ہالینڈ کی حکومت سے وضاحت طلب کریں۔ اسلام آباد میں موجود ہالینڈ کی سفیر پورے پاکستان اور ہالینڈ کی حکومت پوری امت مسلمہ سے غیر مشروط معافی مانگے بصورت دیگر مجلس وحدت مسلمین پاکستان، دیگر تمام مذہبی جماعتوں سے مل کر ملک گیر پر امن احتجاج اور مظاہروں کا حق محفوظ رکھتی ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما و سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے کہا کہ آزادی بیان کا مطلب اخلاقی اور قانونی حدود سے باہر نکلنا ہر گز نہیں ادیان عالم کے مقدسات کی توہین سے انتہا پسندی کو فروغ ملے گا اور امن عامہ کو نقصان پہنچنے کا قوی خدشہ ہے