بلوچستان اسمبلی کاحلقہ پی بی 35 مستونگ میں ضمنی انتخابات کے لئے 8 امیدواروں نے کاغذات وصول کئے

  • August 30, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 540 Views

مستونگ(نامہ نگار)بلوچستان اسمبلی کاحلقہ پی بی 35 مستونگ میں ضمنی انتخابات کے لئے 8 امیدواروں نے کاغذات وصول کئے۔ کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 7امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے جن میں میر عاصم کرد گیلو۔سردار نور احمد بنگلزئی میر سعد آصف کرد۔ میر مومن کرد۔ محمد صدیق۔محمد اسلم اورآفتاب احمدنے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔واضع رہے کہ 25جولائی کو ہونے والے الیکشن میں پی بی 35مستونگ سے 23 امیدواروں کے کاغذات منظورہوئے تھے جن کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کیساتھ جمع ہے لیکن سانحہ درینگڑھ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 35مستونگ میں الیکشنز ملتوی کردیئے اوراب اس نشست پر14اکتوبر کو ضمنی انتخابات منعقدہورہے ہیں جس میں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہونے کا امکان ہیں۔