ڈاکٹر حامد خان اچکزئی کا کیو ڈی اے میں غیر قانونی الاٹمنٹ ‘ کیس میں فرد جرم عائد

  • August 30, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 343 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منور احمد شاہوانی نے کیوڈی اے میں غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق دائر ریفرنس میں نامزد سابق صوبائی وزیر ڈاکٹرحامد خان اچکزئی ،سابق ڈائریکٹرجنرل نوراحمد پرکانی ودیگر پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔گزشتہ روز ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو ریفرنس میں نامزد ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے سماعت کے دوران عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد سماعت کو 24ستمبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا ریفرنس میں نامزد ملزمان پر محکمہ کیوڈی اے میں غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کانقصان پہنچانے کاالزام ہے ۔دریں اثناء احتساب عدالت کوئٹہ II میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے سٹاف آفیسر عمران تاج گچکی کے خلاف دائر غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم ملزم اور گواہ سماعت کے موقع پر پیش نہیں ہوئے جس کے بعد سماعت کو 13ستمبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا ۔