اہلسنت والجماعت کی یوم شہادت حضرت عثمان غنیؓ پر ریلی

  • August 30, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام حضرت عثمان غنیؓ کی یوم شہادت کے سلسلے میں جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاگیا اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرہ بازی کررہے تھے مظاہرین سے اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں مولانا رمضان مینگل اور قاری عبدالولی فاروقی نے خطاب کیا ،مقررین نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور اسلام کے نام پر سبز ہلالی پرچم ملا انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں اسلام کے فروغ اور اسلامی نظام کی نفاذ میں خفلفائے راشدین اور صحابہ کرامؓ نے جانی و مالی قربانیاں دی انہوں نے کہاکہ 18ذی الحج حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت ہے اور طویل عرصے سے عوام کا یہ مطالبہ ہے کہ 18ذی الحج کو حضرت عثمان غنیؓ کی یوم شہادت پر تعطیل کا اعلان کیا جائے بلکہ ہمارا اور عوام کا مطالبہ ہے کہ تمام خفلفائے راشدین کی ایام پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے اس روز اخبارات میں خصوصی مضامین شائع اور الیکٹرانک میڈیا پر مختلف پروگرام ترتیب دئیے جائیں انہوں نے وزیراعلیٰ جام کمال خان سے مطالبہ کیا کہ یکم محر م الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہاکہ اگر عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا تو ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا جائیگا انہوں نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہالینڈ کے سفیر کو ملک سے نکال دیا جائے اور اس سے تعلقات ختم کیے جائیں انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے مگر افسوس ان جماعتوں پر جو دینی جماعتیں ہونے کا دعویٰ کرتی ہے انتخابات میں دھاندلی پر تو شدید احتجاج کرتی ہے مگر اس مسئلے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے جو باعث افسوس ہے انہوں نے حکومت کو محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کیلئے ہرممکن دعوؤں کا یقین دلاتے ہوئے اپیل کی کہ ان کے لاپتہ رہنماوں کو بازیاب اور بند مدارس کو کھولا جائے۔