یوم شہادت سید ناعثمان غنیؓ کے موقع پر آج ریلیاں نکالی جائیگی

  • August 29, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ(آن لائن)اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام آج کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں یوم شہادت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کیموقع پر تحفظ ناموس رسالت و مدح صحابہ رضی اللہ عنہ ریلیاں نکالی جائیں گی کوئٹہ میں آج دن 4بجے خلفائے راشدین چوک نزد اکرم ہسپتال تا پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی جس میں اہلسنت والجماعت و پاکستان راہ حق پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنما شرکت کریں گے اہلسنت والجماعت کے رہنماوں نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکے کی اشاعت سے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے فور ی طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کرمغرب کو واضح پیغام دیا جائے کہ آزادی اظہار کی آڑمیں گستاخی کے پے در پے واقعات ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل قاری عبدالولی فاروقی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والے جریدے کے حق میں 40سے زائد مغربی ممالک کے سربراہان اور اسرائیلی وزیراعظم سمیت 15لاکھ افراد سٹرکوں پر آسکتے ہیں تو کروڑوں مسلمان بھی شان رسالت میں گستاخی کے خلاف میدان میں آسکتے ہیں۔ اگر مغربی ممالک میں ایسے واقعات کی روک تھام نہ کی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم چھڑ سکتی ہے۔ ہم آزادی اظہار کے حامی ہیں لیکن کسی قسم کی انتہا پسندی کے حق میں نہیں ہیں۔ فرانس میں مساجد کی تعمیر، داڑھی رکھنے اور حجاب کرنے پر پابندی بھی دہشت گردی ہے۔ یورپی یونین کو اس کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ آج تحفظ ناموس رسالت و مدح صحابہ رض ریلی کے لئے کارکنان بھرپور تیاری کریں یوم عثمان غنی رضی اللہ پر عام تعطیل نہ ہونا سنی عوام کے حقوق سے زیادتی ہے کوئٹہ میں دن چار بجے خلفائے راشدین چوک نزد اکرم ہسپتال سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی تمام سنی عوام سے شرکت کی درخواست ہے۔