پنجگور کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، اسد بلوچ

  • August 29, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و پارلیمانی لیڈر نو منتخب ایم پی اے میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجگور میں امن و امان کو بگاڑنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے تحصیلدار آغا ظفر کے بیٹے کے اغواء کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور پنجگور کا امن و امان کو خراب کرنے کی سازشوں کو نا کام کر کے دم لیں گے ہمیں پتہ ہے کہ پنجگور کے امن او امان کو جان بوجھ؂ کر خراب کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے لیکن سازشی عناصر اسطرح کے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے والے اپنے سازشوں میں ہر گز کامیاب نہیں ہونگے بلکہ ہم ایک بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ رب العالمین اور پنجگور کے عوام نے جو مینڈیٹ ہمیں دیا ہے پنجگور کے عوام کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاناجانتے ہیں امن و امان کو خراب کرنے کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے بلکہ ان سے سختی سے نمٹا جائے گا پنجگور کی انتظامیہ اغواء کاروں کیخلاف کارروائیاں تیز کردے اور مجرموں کے گرد گھیراتنگ کر کے ان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے اور مغوی کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے ۔