بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہوسکا

  • August 29, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 204 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہوسکا جبکہ متحدہ مجلس عمل و بلوچستان نیشنل پارٹی( مینگل) اور بی این پی (عوامی )بھی تاحال صوبائی اسمبلی میں اپنے پارلیمانی لیڈر کا اعلان نہیں کرسکی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی اور خیبر پختونخوا کے صوبائی اسمبلیوں میں اپوزیشن لیڈروں کا تقرر کرکے ان باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے مگر بلوچستان اسمبلی میں تاحال اپوزیشن جماعتوں نے قائد حزب اختلاف کیلئے کسی رکن صوبائی اسمبلی کو نامزد نہیں کیا ہے متحدہ مجلس عمل بلوچستان صدر ایم پی اے مولوی نوراللہ یا بی این پی مینگل ایم پی اے ثناء اللہ بلوچ میں سے کسی ایک کا بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔