وزیراعظم بلوچستان سے ہونیوالی ناانصافیوں کی تحقیقات کریں ، جمعیت نظریاتی

  • August 29, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب وبلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چستی، مولانا عبدالستار مینگل، حاجی حبیب اللہ صافی، عبیداللہ حقانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفاقی حکومت سے سی پیک کے حوالے سے بلوچستانیوں کی سابقہ نواز حکومت کے پانچ سالہ دور میں محروم رکھنے اور وفاق میں بلوچستان کے ملازمین کی جگہ دوسرے صوبوں کے افراد کے جعلی اسناد پر بھر تیوں اور تمام وفاقی اداروں میں حق تلفی کی تحقیقات اور بلوچستان کے وسائل پر صوبے کو مکمل اختیار دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ اور ترقی کے حوالے سے ملک کا سب سے پسماندہ صوبہ ہے اور سابق وزیراعظم نوازشریف ، سابق وزیر احسن اقبال نے سی پیک کے حوالے سے اقتصادی راہداری کے حوالے سے گوادر سے کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی ژوب سے گزرنا تھاتومختلف روٹوں میں تقسیم ان تمام اضلاع کو راہداری روٹ سے محروم اور پنجاب کی جانب اس کا رخ موڑ دیا اور بلوچستان کو صرف مغربی روٹ کے نام پر بیوقوف بنایاگیامغربی روٹ پر کوئی ترقیاتی کام ہوا نہ سڑکوں کو بنایا گیا نہ ریلوے ٹریک نہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن اور دوسرے ترقیاتی کام ہوئے بلکہ این ایچ اے کے سڑکوں کے سالانہ تعمیراتی منصوبے ہی کو اقتصادی راہداری روٹ کے کھا تے میں شمار کیا جاتا ہے ۔