سینیٹ کی خالی سیٹ کیلئے بلوچستان سے 6امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں

  • August 29, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 358 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کی سینیٹ میں خالی ہونے والی سیٹ پر انتخاب کیلئے آخری روز بلوچستان سے 6امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں تفصیلات کے مطابق سینیٹر میر نعمت اللہ زہری نے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد سینیٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دیا تھا ان کی خالی ہونے والی سیٹ پر بلوچستان سے آخری روزبروز بدھ کو 6امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان میں سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ،سابق صوبائی وزیر غلام دستگیر بادینی، سابق صوبائی وزیر میر عامر رند ، سابق وفاقی وزیر رحمت اللہ کاکڑ ، ممتاز قانون دان ساجد ترین اور نگران سابق وزیراعلیٰ میر علاؤالدین مری شامل ہے۔ الیکشن کمیشن جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گی۔