بلوچستان عوامی پارٹی اور جے ڈبلیو پی اور ایچ ڈی پی کی صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار عارف علوی کی حمایت کا اعلان

  • August 29, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 99 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے صدارتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بدھ کے روز کو ئٹہ میں پی ٹی آ ئی کے صدر کے عہدے کے لئے نا مزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی ، وفا قی وزیر دفاع پرویزخٹک اور جہا نگیر ترین کے ہمرا ہ پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م جما ل خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان رقبے کے حوالے سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جبکہ پسماندگی بھی اسی صوبے میں بہت زیادہ ہے۔اس کے معمالات اور حالات اتنے گھمبیرہیں جو شاید کسی اور صوبے میں نہ ہوں بلوچستان کی حساسیت پورے ملک میں زیادہ ہے۔ہم انہی توقعات کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ شروع سے ایک خاص ہم آہنگی کے ساتھ بڑھے ہیں کہ ان کی پارٹی اور اتحادیوں نے بلوچستان میں مسائل کے حل کے لئے ہماری عملی اقدامات میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ہم نے عملی طو ر صورتحال کو تبدیل کرنا ہے ہم نے صرف یہ نعرے نہیں دینے کہ انشا اللہ بلوچستان میں فلاں پیکیج کے تحت چیزیں بدل جائیں گی اور بلوچستان کی پسماندگی دور ہو جائے گی ۔فلاں چیز کے تحت ہم بلوچستان سے معافی مانگتے ہیں ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ایک پریکٹیکل وے میں انشااللہ صوبے کے مسائل اور معاملات کو لے کر جائیں گے اور عام بلوچستانی کی زندگی میں انشااللہ تبدیلی لائیں گے۔ہم اس توقع کے ساتھ پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں کہ وفاق اپنے وسائل ،ترقی اور ہمارے آگے کی ترقی میں شامل ہوں تاکہ ہم بلوچستان کو آگے لیجاتے ہوئے اس کی پسماندگی کو ختم کر سکیں اور لوگوں کی زندگی میں بہتری لائی جاسکے۔ہم بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی کی قیادت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ چاہے سینیٹ میں ہو، مرکز میں ہو یا صوبائی سطح پر ہمارا کولیشن ان کے ساتھ رہے گااور ہم صداراتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو سپورٹ کریں گے جس نے قومی اسمبلی میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی ہے ہماری اور عوام کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں ہمیں یہ بھی امید ہیں کہ وفاق اگلے پانچ سالوں میں اپنا اصل کردار پیش کرے گی اور ملک کو متحد کر کے اچھا گورننس و دیگر دے گی ۔ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگرچہ ہمارا الائنس شروع سے ہو چکا تھا مگر ہم یہاں آکر بات اس لئے کرنا چاہتے تھے تاکہ صوبے کی پسماندگی اور دیگر مسائل میں کمی لانے کے لئے اعتماد دیا جا سکے عمران خان ملک کے ان چند سیاستدانوں میں سے ہیں جو وعدہ کرتے اور اسے پورا کرتے ہیں بلوچستان کے قومی اسمبلی کے ممبران ہر بار یہی کہتے رہے کہ بلو چستان کے ساتھ وعدے تو ہوتے ہیں مگر آن دی گراؤنڈ پرکچھ نہیں ہوتا۔ہم اور بلوچستان عوامی پارٹی و دیگر اتحادی چاہتے ہیں کہ بلوچستان پسماندگی سے نکلے اور ترقی کریں ہماری جماعت اور بی اے پی میں سخت ویل بھی نظر آرہی ہے کہ بلوچستان جو وسائل سے مالامال ہے بلوچستان کے اپنے وسائل ڈیویلپ ہونے چاہیے اس سے صوبہ ترقی کریگا اور اسے دوسروں سے مانگنے کی ضرورت نہ ہو گی ۔ایک تو ووٹ مانگنے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کی خدمت میں حاضر ہو ئے ہیں اس سے کہیں زیادہ ہمارا مقصد بلوچستان کی ترقی بھی ہے میری پارٹی اور عمران کا کمٹمنٹ ہے پروٹوکول کے متعلق پوچھے گئے سوال پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بھی پروٹوکول کی بات ہوئی تو اس کے بعد عمران خان اپنے دوستوں کی گاڑیاں بھی رکوا دیتاآج بھی ان کے ساتھ دو ہی گاڑیاں تھی مگر دوستوں کی بہت ساری گاڑیاں تھی لہذا اس سلسلے میں ہمیں محنت کرنا پڑے گی اس سلسلے میں میں وزیر دفاع پرویز خٹک کو اظہار خیال کرنے کا کہوں گا جس پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میری اپیل ہے کہ پروٹوکول کو ختم ہونا چاہئے میں پانچ سال تک وزیراعلیٰ خیبر پشتونخوا رہا مگر میں دو گاڑیوں کے ساتھ گھومتا تھا میں اگر لیٹ بھی ہو جاؤں تو کیا ہو گا،ہمیں ایسے اقداما ت سے گریز کر نا ہو گا جسے پاکستان کی جگ ہنسائی ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو سیکورٹی کی ضرورت موجودہ حالات میں ہیں لیکن ایسا وقت ضرور آئے گا جب سیکورٹی کی زیادہ ضرورت نہیں ہو گی ہم نے جو وعدہ کیا اسے پورا بھی کیاکچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں فی الوقت نئے حکومت بنے ہیں یہ تھوڑے ٹرین ہو جائیں تو حالات ٹھیک ہوں گے ۔صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ حلقے کھولنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اوپن ہے تاہم خواجہ سعد رفیق کے حلقے سے متعلق باریکیاں ہیں تین مرتبہ اس حلقے کو کھولا گیا میں پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے ہماری مہم میں بڑی جان ڈالی بلکہ بڑے کیلکولیشن کے ساتھ چلتے ہیں ان کے تجربے جبکہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نیت صاف ہوتو کوئی مسئلہ ایسا نہیں رہتا کہ جسے حل نہ کیا جا سکے ہم گھبرانے والے نہیں انشا اللہ تمام مسائل کو حل کریں گے ۔جمہوری وطن پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لئے نامزد کر دہ ڈاکٹر عارف علوی کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی پاکستان تحریک انصاف سے بہت سی امیدیں وابستہ ہے اس وقت صوبے میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے ماضی میں یہاں ڈیم کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث آج بلوچستان خشک سالی میں تبدیل ہور ہے ہیں بلوچستان کو ہمیشہ سے پسماندہ رکھا گیا ہے قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے کے عوام آج بھی زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیںیقین ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے حوالے سے کئے گئے وعدے ضرور پورا کرینگے اور بلوچستان میں پائی جانیوالی احساس محرومی کا خاتمہ کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کر دہ امیدوار ڈاکٹر عارف علوی ، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بگٹی ہاؤ س میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے جہا نگیر ترین ، صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، اراکین اسمبلی وزراء نصیب اللہ مری، نعمت اللہ زہری اور صوبائی ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی اوردیگر صوبائی رہنماء بھی موجود تھے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وصدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کیساتھ ہمیشہ اقتدارمیں آنے سے پہلے بلند وبانگ دعوے تو بہت کئے مگر ان وعدوں کو وفا نہیں کیا گیا آج بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے یہاں پر ڈیمز کی اشد ضرورت ہے مگر ماضی میں حکمرانوں نے ڈیم نہیں بنائے عمران خان کی جانب سے آج پاکستان تحریک انصاف کا وفد بگٹی ہاؤس تشریف لائے اور جے ڈبلیو پی کے رہنماؤں و ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے صدارتی امیدوار کے لئے ووٹ دینے کی درخواست کی ہے اس درمیان جے ڈبلیو پی کے رہنماؤں نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،نوابزادہ گہرام بگٹی اور دیگر رہنماؤں سے بلوچستان کے مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ اس وقت یہ محسوس کر تے ہیں کہ اقتدار میں آنے سے پہلے سیاستدان ان سے بلند وبانگ دعوے تو بہت کر تے ہیں لیکن در حقیقت اقتدار میں آنے کے بعد ان وعدوں کو وفا نہیں کیا جا تا ہمیں امید ہے کہ عمران خان جو وعدے کئے ہیں وہ اپنے وعدے وفا ضرور کرینگے اور بلوچستان کے مسائل کو حل کر کے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوششیں کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان میں پینے کے لئے صاف پانی کی شدید قلت ہے اور ماضی میں حکمرانوں کو ڈیمز بنانے چا ہئے لیکن بدقسمتی سے ڈیمز نہیں بنائے گئے جس کے باعث آج بلوچستان پانی کے بوند بوند کو ترس کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے حمایت یافتہ پارٹیوں نے صدارت کے لئے ہم پر اعتماد کر تے ہوئے ووٹ دیا تو انشاء اللہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بہتر اور موثر کردار ادا کرینگے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی وزیراعظم اور اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور آج بھی یہ باور کر اتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو صدارت کے لئے ووٹ دینگے بلوچستان کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بہت سی امیدیں لگائی ہے اب بھی اگر بلوچستان میں تبدیلی نہیں آئی تو بہت سی چیزیں خرابی کی طرف جائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن یہاں پر آج بھی لوگ پینے کے لئے صاف پانی اور علاج معالجے کے لئے ہسپتال کے سہولیات کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بگٹی مہا جرین کو ہم بھول نہیں سکتے اور ان کی آباد کاری کے لئے ہم آج بھی جدوجہد کر رہے ہیں اور انشاء اللہ اگلے سال سے بگٹی مہا جرین کی آباد کاری سلسلہ شروع ہو جائیگا انہوں نے کہاہے کہ ہم نے بلوچستان کے بہتر مفاد اور یہاں کے عوام میں بسنے والی بے چینی کے خاتمے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔پاکستان تحریک انصاف نے صدر پاکستان کے لئے اپنے نا مز د امیدوار کی حمایت کے لئے بلو چستان اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں سے رابطے تیز کر لیے ہیں۔اس سلسلے میں ایک اہم ملاقات پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چئیرمین عبدالخالق ہزارہ کے درمیان ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ جس کے بعد ہزارہ ڈیموکریٹک پا رٹی اور پا کستان تحریک انصاف بلو چستان کے صوبائی صدورنے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی صدارتی الیکشن میں عارف علوی کو ووٹ دے گی اس موقع پر عبد الخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ قبیلے کے افراد کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں اور ہم نے ہمیشہ خانہ جنگی کی مخالفت کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کے بعد ہزارہ برادری نے سکھ کا سانس لیا ہے، نئے پاکستان کے لئے اس کی اکائیوں کو بھی نیا کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے نئے پاکستان کی داغ بیل ڈالنی ہے، بلوچستان سے فیصلہ کن ووٹ عارف علوی کو ملے گا، اور صدارتی الیکشن میں ایچ ڈی پی کا رویہ مثبت ہو گا۔پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے حمایت پر ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چئیرمین عبدالخالق ہزارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی کو بطور صدر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، یقین ہے کہ عارف علوی کو بلوچستان سے بھاری اکثریت سے ووٹ ملیں گے، ایچ ڈی پی ہمارے اتحاد کا حصہ ہے جو صدارتی الیکشن میں عارف علوی کو ووٹ دے گی۔دریں اثناء تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یارمحمد رند نے اے این پی کے رہنماء اور صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کی جائے جس پر زمرک خان اچکزئی نے جواب دیا کہ وہ اس حوالے سے اپنی پارٹی قیادت سے بات کریں گے اور آپ کا پیغام ان تک پہنچا دیا جائیگااور جو بھی ہمارا اس حوالے سے فیصلہ ہوا آپ کو بتادیا جائے گا۔