عمران خان بلوچستان سے محرومیوں کی ضمانت ہیں، عارف علوی

  • August 29, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 51 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وصدارتی امیدوار عارف علوی ، مرکزی رہنماء جہانگیر ترین اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد اراکین سے ملاقاتیں کریں گے عمران خان بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کی ضمانت ہے بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کا شکر گزار ہوں جنھوں نے بھاری مجھے سونپی صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد اراکین سے ملاقات کرینگے سردار اختر مینگل کوئٹہ میں موجود نہیں ہیں انکے جماعت کے دیگر رہنماں سے مشاورت ہوگی بلوچستان کے احساس محرومی کے خاتمے کے بغیر نئے پاکستان کی تشکیل ممکن نہیں عمران خان بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کی ضمانت ہے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہا نگیر ترین نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ایک ایک ووٹ حاصل کرنے کیلئے رابطہ کرینگے عمران خان کا ویژن واضح ہے اور ہمیں ان تمام مسائل کا ادراک ہے میری آمد رفت کسی خاص مقصد کیلئے نہیں انتخابی عمل کا حصہ ہے نئے پاکستان میں جو سادگی کا فارمولہ خان صاحب نے طے کیا ہے اس ہی پر چلیں گے سادگی کے حوالے سے ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں پر میڈیا کردار بہت اہم ہے سب چیزیں میڈیا کے سامنے ہے وہ کوتاہیوں کی نشاندہی کریں بلوچستان میں تحریک انصاف کسی قسم کی تقسیم کا شکار نہیں پارٹی کے فیصلے چیئرمین کا اختیار ہے حکومت قائم کرنا اکثریت کا حق ہے وفاق میں تحریک انصاف اور صوبے میں باپ نے حکومت قائم کی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جمہوری روایات کا تقاضا ہے کہ اپنے اتحادیوں سے ووٹ مانگنے جایا جائے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد اراکین سے ملاقاتیں کریں گے عمران خان بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کی ضمانت ہے بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرینگے۔