پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان کی وضاحت

  • August 29, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 271 Views

کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے بعض چینل پر پروٹوکول کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مہم چلائی جارہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے گورنر اور رہنماؤں نے کوئی پروٹوکول نہیں لیا اور نہ ہی کوئی سرکاری گاڑی استعمال کی نہ ہی کسی جگہ روڈ بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے قافلے میں موجود گاڑیاں صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند کی تھی صوبائی صدر بلوچستان کی ذاتی دشمنی کی وجہ گارڈز کے ساتھ اتنی گاڑیوں میں سفر کرنا مجبوری ہے پاکستان تحریک انصاف عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔