گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے بھر پور اجتماعی احتجاج کی ضرورت ہے ،مولانا ہاشمی

  • August 29, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 88 Views

کوئٹہ(پ ر)امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے بھر پور اجتماعی احتجاج کی ضرورت ہے پوری امت مسلمہ شدیدغم وغصے میں ہے مسلم حکمرانوں،مسلم ممالک کے پارلیمان سمیت ہر سطح پر احتجاج کی ضرورت ہے جماعت اسلامی اور برادر تنظیمات صوبہ بھر میں 31اگست جمعہ کو یوم احتجاج منائیگی صوبے کی سطح پر 13،14اکتوبر کو دو روزہ لیڈرشپ ورکشاپ منعقدکیا جائیگانومنتخب امرائے اضلاع اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپنے اپنے مقامات پر حلف برداری تقاریب منعقد کرکے حلف لیں گے ۔جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کا اجتماع ارکان 21اکتوبر کو کوئٹہ جبکہ ژوب قلعہ سیف اللہ ڈویژن کا مشترکہ اجتماع ارکان بھی 22اکتوبرقلعہ سیف اللہ میں منعقدہوگا ان اجتماع ارکان میں مرکزی امیر سنیٹرسراج الحق خصوصی طور پر شریک ہوں گے ۔31اگست عزم نوکانفرنس منصورہ لاہور میں منعقدہوگا جس میں گزشتہ الیکشن میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے جماعت اسلامی کے ملک بھر سے نامزدامیدواران شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی ووفاقی حکومت اورپارلیمانی پارٹیاں اپنے وعدوں ومنشور پر اعلانات کریں اگر یہ لوگ اپنے ارادوں میں مخلص تھے اور عمل درآمد کروادیا توعوام کے بہت سارے مسائل حل ہوں گے بصورت دیگر چہرے تبدیل ہوگی اور نظام وہی رہے گا ۔قوم مسائل کے دلدل میں پھنس گئی ہیں قرضوں اور بدعنوانی نے قوم کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے حکمران طبقہ سادگی اختیار کریں اور عیاشی وفضولیات وخرافات سے گریز کریں قومی وسائل کو قوم کے دکھ درد اور مسائل حل کرنے پر خرچ کریں بدقسمتی سے گزشتہ حکومتوں نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے اور احتساب کاکوئی نظام نہیں تھا جس کی وجہ سے کسی کا احتساب نہیں ہوا اور قومی خزانہ چند خاندان پر خرچ ہوااور انہوں نے قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا جماعت اسلامی نے سب سے پہلے کرپشن کے خلاف جدوجہد کی اور قوم کو شعور دیا جس کی وجہ سے پانامہ ،دبئی لیکس جیسے کرپشن کے بڑے بڑے کیسزبھی سامنے آئیے ۔بلوچستان کو کرپشنز زدہ حکمرانوں نے ریگستان بنا دیا بے روزگاری ،بدامنی ،مہنگائی عروج پر پہنچ گئی روزگار برائے فروخت اور قومی دولت ٹینکیوں سے برآمد شروع ہوئے عوام پینے کے صاف پانی اور تعلیم وصحت کی سہولیات کو ترس رہے ہیں اگر بلوچستان حکومت نے اس جانب توجہ دیا تو عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے ۔