بلوچستان منتشر اور کم آبادی کے باعث پسماندگی کا شکار ہے ، یورپی یونین

  • August 29, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے یورپی یونین کے ٹرانسفر ہونے والے منسٹر کونصلر ہیڈ آف کو آپریشن Mr. Bernard Framcos اور نئے تعینات ہونے والے منسٹر کونصلر ہیڈ کو آپریشن Mr. Milko Van goolکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس اراکین قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ ، مولانا کمال الدین ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل اراکین صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ احمد نواز بنگلزئی مبین خان خلجی میر عبدالرؤف رند ، مٹھا خان کاکڑ ، سابق ایم این اے قہار خان ودان ،سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیدخان درانی ، سابق نگران وزیر داخلہ آغا عمر جان بنگلزئی سابق سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی سابق وفاقی وزیر روشن خورشید بروچہ ، سابق صوبائی وزیر سردار رضا محمد بڑیچ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی ، سیکرٹری سماجی بہبود عبدالفتح بھنگر ، سیکرٹری انوائرمنٹ عبدالصبور کاکڑ ڈی جی طارق زہری ڈی جی بسپ یوسف رودینی ڈی جی بی آر ڈی اے نعمت اللہ بابر، ڈی جی پی آر شہزادہ فرحت ، ڈی جی ایگریکلچر جاوید ترین ، ڈی جی آئی ٹی طارق قمبر بلوچ کمشنر ایف بی آر صاحبزادہ عبدالمتین ، ڈسٹرکٹ چیئرمین واشک میر عبدالخالق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل پشین عیسیٰ خان روشان ڈسٹرکٹ چیئرمین چمن عثمان خان اچکزئی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام این جی اوز کے نمائندے اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منسٹر کونصلر ہیڈ آف کوآپریشن Mr. Burnard Franlois نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے یہاں کی آبادی کم اور منتشر ہے جس کی وجہ سے بنیادی ضروریات زندگی کا فقدان ہے اس حوالے سے یورپی یونین بلوچستان کے آٹھ اضلاع جن میں خضدار ، واشک ، جھل مگسی ، تربت ، پشین ، قلعہ عبداللہ ، ژوب اور لورالائی شامل ہیں ان اضلاع میں تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں کام کررہی ہے اور آنے والے دنوں میں صوبے میں پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے بھی حکومت بلوچستان کے ساتھ معاونت کی جائے گی اور یورپی یونین ملٹی ڈونر ٹرسٹ کے ذریعے بھی بلوچستان میں کام کرے گی اس کے علاوہ بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پی گزشتہ تین دہائیوں سے صوبے کے دیہی علاقوں کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے کام کررہی ہے اس وقت بی آر ایس پی صوبے کے 25 اضلاع میں مختلف منصوبوں پر کام کررہاہے بی آر ایس پی یورپی یونین کی مالی معاونت سے جون 2017 ء سے صوبے کے آٹھ اضلاع میں BRACEپراجیکٹ پر کام کا آغاز کیاہے ۔ اس پراجیکٹ کا دورانیہ پانچ سال کا ہے جس کی تکمیل جون 2022 ء میں ہوگی آخر میں نادر گل بڑیچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔