جمہوریت پاکستان کو چلانے اوربچانے کا واحد اور مضبوط راستہ ہے ، محمود اچکزئی

  • August 29, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 110 Views

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمو دخان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو چلانے ، بچانے اور باوقار ملک بنانے کے لئے جمہویت مضبوط راستہ ہے جمہوریت کو کمزور کرنے والی قوتوں کی وجہ سے آج ملک بحرانوں سے دوچار ہے لیڈر ایجاد نہیں ہو تے بلکہ پیدا ہو تے ہیں جن قو توں نے جمہوریت کے خلاف سازش کی ہے وہ ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہونگے عام انتخابات میں ریکارڈ دھاند لی کی گئی ہم نے ہمیشہ جمہوری قو توں کا ساتھ دیا ہے اور دیتے رہیں گے پاکستان کو ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے ہمسایہ تبدیل نہیں ہوتے اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنے پالیسیوں پرنظر ثانی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی سی اردو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے میں باوقار ملک بنانے کے لئے یہاں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے پاکستان کثیر القومی ریاست ہے اور تمام اقوام اپنے اپنے وطن پر آباد ہے اگر پشتون، بلوچ، سندھی، سرائیکی کو اپنے وسائل پر اختیار دیا جائے تو ملک کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہو گا آئین کی پاسداری ہر فردپر لازم ہے چا ہئے وہ جو بھی ہے جو آئین کی پاسداری نہیں کرے گا اس کی ہم مخالفت کر تے رہیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم لیڈر کو ایجاد کر تے ہیں لیکن لیڈر ایجاد نہیں ہو تے بلکہ پیدا ہو تے ہیں پاکستان کا واحد علاج یہ ہے کہ تمام ادارے اپنے حدود میں رہے اور آزاد ہوں پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہے اور تمام اداروں کو پارلیمنٹ کے تابع ہونا چا ہئے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دنیا میں غلطیاں ہوتی ہے وہ پھر ان غلطیوں کو دہراتے نہیں ہم بد قسمتی سے غلطیاں پر غلطیاں کر تے ہیں جس کی وجہ سے آج ہم مختلف مسائل کا شکار ہے ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی اشد ضرورت ہے ہمسایوں کے بغیر ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے مگر بد قسمتی سے ہم جب ہمسایوں سے اچھے تعلقات کرنے کی بات کر تے ہیں تو ہمیں مختلف القابات سے نوازتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ آج میں گارنٹی سے کہتا ہوں کہ ملک اس وقت مضبوط ہو گا جب آپ کے ہمسایہ کیساتھ اچھے تعلقات ہوں سی پیک بنانے کے لئے امن ضروری ہے اور امن اس وقت ممکن ہے جب آپ افغانستان، ایران اور بھارت سے اچھے تعلقات رکھیں ہم یہ نہیں کہتے کہ سلنڈر ہونا چا ہئے بلکہ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں مداخلت بند ہو نی چا ہئے جب ہم دوسرے کے معاملات میں مداخلت کر تے ہیں تو پھر ہم بھی محفوظ نہیں رہ سکتے پاکستان کو چلانے ، بچانے اور باوقار ملک بنانے کے لئے جمہویت مضبوط راستہ ہے جمہوریت کو کمزور کرنے والے قوتوں کی وجہ سے آج ملک بحرانوں سے دوچار ہے لیڈر ایجاد نہیں ہو تے بلکہ پیدا ہو تے ہیں جن قو توں نے جمہوریت کے خلاف سازش کی ہے وہ ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہونگے عام انتخابات میں ریکارڈ دھاند لی کی گئی ہم نے ہمیشہ جمہوری قو توں کا ساتھ دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔