گورنر سندھ عمران اسماعیل کی گورنر اچکزئی اور سپیکر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات

  • August 29, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے گورنر سندھ عمران اسما عیل نے ملاقات کی ملاقات میں سندھ بلوچستان کے درمیان انتظامی معاملات، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند او ر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔دریں اثناء گورنر سندھ عمران اسما عیل نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی ملاقات میں آئندہ صدارتی انتخابات سندھ اور بلوچستان کے درمیان رابطوں کو موثر بنانے اور ملکی سیاست کی اہم ایشو پر تبادلہ خیا ل ہوا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران بھی موجود تھے۔