پرویز خٹک کا وزیراعلیٰ جام کمال کو پروٹوکول میں کمی کا مشورہ

  • August 29, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 113 Views

کوئٹہ (این این آئی)وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور تحریک ا نصاف کے چیئرمین عمران خان نے پروٹوکول کے حوالے سے جو وعدہ کیا تھا اس پر عملدرآمد کیا جارہاہے میں جب وزیراعلیٰ کے پی خبیر پختوانخوا تھا تو میں صرف دو گاڑیوں کے ساتھ پورے شہر میں گھومتا تھا میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی یہ کہونگا کہ وہ بھی پروٹوکول میں کمی کریں تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہوں انہوں نے یہ بات بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی اور دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی کوئٹہ آمد کے موقع پر دو گھنٹے سے زیادہ ٹریفک جام رہا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے کہا امید ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا اب نئی حکومت بنی ہے آہستہ آہستہ سب کچھ سیکھ جائیں گے ۔انہوں نے کہا ہم وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کے مشکور ہے کہ انہوں نے ہمارے پارٹی کے صدارتی امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور انہیں ووٹ دیں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے اقتدار میں آنے سے پہلے جو وعدے کئے تھے وہ ضرور پورے کرینگے۔