کارکن گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، حافظ حمداللہ

  • August 28, 2018, 11:21 pm
  • National News
  • 107 Views

کوئٹہ(اے این این)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرحافظ حمداللہ،حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،حاجی عبدالصادق،مفتی رحمت اللہ،حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی اورمیراسحاق ذاکرشاہوانی نے کہاہے کہ مرکزی قیادت کے حکم پر31اگست کوبعدنمازجمعہ صوبائی سیکرٹریٹ سے ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اوراحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گاانہوں نے تمام یونٹوں کوہدایت کی کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں بھرپورشرکت کریں اوراحتجاجی ریلی اورمظاہرے کے لئے بھرپورتیاری کریں انہوں نے کہاکہ ہالینڈ کے بدبخت سیاستدان گیرٹ ورلڈنے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے لئے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکھ کر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے مگر افسوس ابھی تک کسی مسلمان ملک کی طرف سے اس کے خلاف سفارتی سطح پر کوئی عملی اقدام نہیں ہوا، جوکہ ہماری ایمانی کمزوری کا اظہار ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی بدبخت آزادی اظہار کے نام پر گستاخی کرتا ہے تو ہماری عزت اور غیرت کہاں چلی گئی؟ ہم ہزاروں عزتیں اور جانیں ، رسول اللہ کی حرمت پر قربان کردیں گے۔ ہالینڈ کی پارلیمنٹ خود اس گستاخ کو روکے ورنہ عالمی حالات اچھے نہیں ہوں گے،انہوں نے کہاکہ مقدس ہستیوں کا اور مذاہب کا احترام لازمی قرار دلانے کے لئے عالم اسلام یو این او پر زور دے ، خاکوں کی اشاعت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے لیکن عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے، اسلامی ممالک کا اتحاد سے ہی ایسی مذمو سازش کو روکا جا سکے گا،انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کامقابلے سے ہالینڈ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے ،یو این او تماشا دیکھنے کے بجائے قانون بنائے جس میں ہر پیغمبر کی شان میں گستاخی کو جرم اور اس کی سزا موت مقرر کرے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے اور ہالینڈ سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرے انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے والے عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں ،گستاخانہ خاکے چھاپ کر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے ،مسلمان ہر بات کو برداشت کر سکتا ہے لیکن پیغمبر آخر الزمان ﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتاانہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو اس حوالے سے کردار ادا کر نے کے لیئے فوری جرأت مندانہ مؤقف دنیا کے سامنے لانا چاہیے انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک خاموشی توڑیں اور ناموس رسالت ؐ کے لیئے جرأت مندانہ مؤقف اختیار کریں انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان نے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کیا ہے انہوں نے کہاکہ یو این او اور عالمی ادارے ان باتوں کا سختی سے نوٹس لیں ۔