مولانا فضل الرحمان اور میاں شہباز شریف پر مشتمل متحدہ اپوزیشن کا وفد جلد کوئٹہ کا دورہ کریگا

  • August 28, 2018, 11:20 pm
  • National News
  • 103 Views

کوئٹہ(آن لائن) متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں مولانا فضل الرحمان شہباز شریف میاں افتخار حسین اور میرحاصل خان بزنجو صدارتی انتخابات کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں کوئٹہ کا دورہ کریں گے بلوچستان اسمبلی کے اراکین سے صدارتی انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے بلوچستان اسمبلی نے اہمیت اختیار کر لی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے علاوہ متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے بھی کوئٹہ کا دورہ کریں گے اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین اسمبلی و صوبائی وزراء سے 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا ۔