صدارتی انتخابات، پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد آج کوئٹہ پہنچے گا

  • August 28, 2018, 11:20 pm
  • National News
  • 136 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) صدارتی انتخابات میں بلوچستان کے ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد جس میں نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی گورنر سندھ عمران اسماعیل اور جہانگیر ترین آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے تحریک انصاف بلوچستان کے ذرائع کے مطابق صدر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عارف علوی بلوچستان کے ارکان اسمبلی سے ووٹ لینے کیلئے آج کوئٹہ پہنچیں گے انکے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور جہانگیر ترین بھی ہوں گے تینوں ارکان اپنی آمد کے بعد ارکان بلوچستان اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور ان ملاقاتوں میں ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ صدراتی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کی حمایت کریں اور اپنا ووٹ انکے حق میں استعمال کریں پارٹی رہنماؤں کا ائیرپورٹ پر تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند اور دیگر قیادت استقبال کرے گی واضح رہے کہ صدراتی انتخابات میں بلوچستان کے ارکان اسمبلی کے ووٹوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔