اعلیٰ حکام قلعہ عبداللہ میں قبائلی تصادم رکوانے میں کردارادا کریں ، مولانا قادر لونی

  • August 28, 2018, 11:20 pm
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب وبلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چستی،سالار عبدالولی، مفتی شمس الدین، حاجی فیض اللہ خواجہ زئی،محمد یاسین اخونزادہ نے گزشتہ دنو ں پیش آنیوالے واقعہ پرا فسوس کا اظہار کر تے ہوئے تمام گروپ سے پرامن رہنے کی اپیل کر تے ہو ئے کہا ہے کہ خدارا ضلع قلعہ عبداللہ پہلے ہی قبائلی تنازعات کی وجہ سے سینکڑوں گھرانے برباد ہوئے ہیں اور سینکڑوں گھرانے اپنے آبائی علاقوں سے ہجرت سینکڑوں ماں بہنیں بیوہ اور ہزاروں بچے یتم ہو چکے ہیں اور اب بھی مزید قومی تنازعات سے مزید علاقہ میں بدامنی سے اللہ نہ کریں پھر سینکڑوں بربادی پھیل سکتی ہے انہوں نے بلوچستان کے تمام قوموں کے مشران علماء مشائخ اور وزیراعلیٰ بلوچستان قومی مذہبی سیاسی جماعتو ں کے قائدین سے بالا تاخیر قومی جرگہ تشکیل اور مزید قومی مصیبت تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کیلئے فریقین کے مشران سے ملاقاتیں اور تمام تنازعات کو اسلامی پشتون بلوچ قومی رسم روایات کے تحت جل کریں اور بعض حلقوں کی جانب سے مزید اس رگ پر تیل چھڑکنے کی بجائے پانی ڈال کر معاملے کو مزید بگاڑنے کی بجائے سلجھانے کی کوششیں کریں انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ جس بھی قوم قبیلہ سے تعلق رکھتا ہے وہ آپس میں بھائی بھائی ہے حکومت اس مخارب گروپوں کے درمیان مزید تنازعات بڑھنے کو روکنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے ہمیشہ اس قومی تنازعات رنجشوں کو ختم کرنے کیلئے ہر تعاون کیلئے ہمیشہ تیار ہیں اور اب بھی ان تنازعات کے خاتمے کیلئے ہر قسم کی قربانی تعاون اور سپاہی کے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلا تا خٰر اپنے سر براہی میں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین وتمام اقوام کے قبائلی مشران پر مشتمل جرگہ تشکیل دے کر بلا تاخیر حالیہ واقعات سمیت بلوچستان کے تمام پشتون بلوچ قبائل کے درمیان تنازعات کو اسلامی بلوچ پشتون قومی رسم روایات کے مطابق حل کریں۔