مسلمانوں کے قتل عام کے ذمہ دار امریکہ اور اسکے اتحادی ہیں، ایم ڈبلیو ایم

  • August 28, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 132 Views

کوئٹہ ( پ ر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان واحد دینی سیاسی جماعت ہے جو مسلک اور نسل پرستی کی سیاست سے دور نہ صرف اہل تشیع کی نمائندہ دینی سیاسی جماعت ہے بلکہ برادران اہل سنت سے بھی اتحاد کا داعی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رکن شوری عالی و سابقہ وزیر قانون سید محمد رضا نے جاری کردہ بیان میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال کے مد نظر وطن عزیز پاکستان میں اتحاد بین المسلیمن وقت کی اہم ترین ضرورتوں میں سے ایک ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان واحد دینی سیاسی جماعت ہے جو مسلک اور نسل پرستی کی سیاست سے دور نہ صرف اہل تشیع کی نمائندہ دینی سیاسی جماعت ہے بلکہ برادران اہل سنت سے بھی اتحاد کے داعی ہے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی(رح) نے اس جماعت کی بنیاد اس وقت کے حالات کے تناظر میں رکھی جب پاکستان میں امریکی مداخلت اور تکفیری ٹولے کو کم لوگ ہی جانتے تھے۔ پاکستان میں سنہ 1985 کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال سے بیرونی قوتوں اور تکفیری گروہ کے عزائم عیاں ہو چکی تھی۔ تب بھی قائد شہید وطن عزیز میں اتحاد بین المسلمین کے داعی اور پاکستان میں امریکی اثر و رسوخ کے خلاف اور مظلوموں کے ساتھی تھے اب بھی قائد محترم ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی راہ پر گامزن ہے۔ حال ہی میں پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپنی سیاسی بصیرت اور حب الوطنی کا عملی ثبوت دیا۔ قائد محترم علامہ راجہ ناصر عباس نے حمایت از مظلومین کانفرنس منعقد کر کے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہونے مظالم کیخلاف صدائے حق بلند کی بلکہ ملک دشمن عناصر کو بھی یہ واضح پیغام دیا کہ اب بہت ہو چکا عالم اسلام میں پیدا کردہ مسائل اور مسلط کردہ جنگیں امریکی اسرائیلی اور مغربی لبرل حکومتوں کی پیدا کردہ سازشیں آشکار ہو چکی ہیں۔ انہوں کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا تسلسل کیساتھ قتل عام اور وہاں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔کشمیریوں کی مسلمہ بنیادی حق خود ارادیت کے حق میں اقوام متحدہ کے قرار دادوں پر عملدرآمد کرنے پر کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔ ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس کی سیاسی بصیرت کا اس بات اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ پوری دنیا میں ہونے والی سیاسی اقتصادی تبدیلیوں پر گہری نگاہ اور وسیع مطالعہ رکھتے ہے۔ انہوں افغانستان میں غیر ملکی نیٹو فورسیز کی موجودگی میں افغان ملت کے قتل عام اور بد امنی کے ذمہ دار امریکہ اور اسکے اتحادیوں سمیت انڈین خفیہ ایجنسی کو برابر مجرم ٹھہرایا شام یمن اور بحرین میں جاری سیاسی عدم استحکام میں اسرائیل اور امریکہ براہ راست ملوث ہیں۔ القاعدہ الشباب طالبان اور اب داعش جیسی سفاک درندہ صفت تنظیموں کو بنانے کا مقصد کئی جہتی ہے جو ایک طرف مغرب میں تیزی سے پھیلتی ہوئی دین مبین اسلام کو روکنے کیلئے نام نہاد اسلامی تحریکوں کے ذریعے اسلام کے نام پر انتہائی سفاکیت اور بربریت سے مسلمانوں کا قتل عام کرنا اور دوسری طرف سارا ملبہ اسلام پر ڈالنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔یہی وجہ ہے کہ ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وطن عزیز پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے ہر فورم پر اتحاد و اتفاق کی بات کی ہے۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی ملک بھر میں حمایت کر کے پاکستان میں نئی سیاسی تاریخ رقم کی جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اہل دانش اور سیاسی ماہرین آپکی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت کے معترف ہیں۔