نادیدہ قوتوں نے الیکشن کے ذریعے غیر حقیقی نمائندوں کو عوام پر مسلط کردیا ، سیاسی ومذہبی رہنماء

  • August 28, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 140 Views

کوئٹہ(اے این این)سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 25جولائی کو الیکشن نہیں سلیکشن ہوا سلیکشن کے ذریعے آنیوالے حکمرانوں کو مسترد کرتے ہیں اور نہ ہی موجودہ حکومت سے عوامی مسائل حل کرنے کی امید رکھتے ہیں پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن میں اپوزیشن امیدوار کی حمایت نہیں کی تو آنیوالے وقت میں عوام ان کو معاف نہیں کرینگے وزیراعظم عمران خان سو دن کے پروگرام پر عملدرآمد کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر سابق وفاقی وزیر مولوی امیر زمان،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور خان کاکڑاور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی لیبر سیکرٹری سردار زین العابدین خلجی نے سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ موجودہ حکومت سلیکشن کے ذریعے کامیاب ہو کر نادیدہ قوتوں نے عوام پر مسلط کردیا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں ملک کے جمہوری قوتوں نے صدارتی الیکشن کیلئے مشترکہ امیدوار لانے پر متفق ہوئے تھے لیکن پیپلز پارٹی نے جس طرح وزیراعظم کے انتخابات میں الگ ہو کر اپوزیشن جماعتوں کو نقصان پہنچایا اس طرح ایک بار پھر صدارتی الیکشن میں اپنے اپ کو الگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جسے معلوم ہورہا ہے کہ وہ اپنے اوپر کیسز سے جان چھڑانے کیلئے حکومت کی حمایت میں اپوزیشن کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیا تو آنیوالے وقت میں عوام ان کو معاف نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے درمیان شروع دن میں اختلافات کوئی نہیں بات نہیں کیونکہ جس دن نادیدہ قوتوں نے ان کو کامیاب کرکے حکومت حوالے کیا اسی دن سے ہم یہ منظر دیکھ رہے تھے کہ وہ آپس کے اختلافات ضرور رکھیں گے گورنر کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اس وقت اس پوزیشن پر نہیں کہ ہم کسی شخص کا نام تجویز کرے تاہم دو قومی صوبوں میں ضروری ہے اگر وزیراعلیٰ بلوچ ہو تو گورنر پشتون ہونا چاہئے ۔مولانا امیر زمان نے کہاکہ 25جولائی کو ملک کی تاریخ میں تاریخی دھاندلہ الیکشن ثابت ہوا بلکہ ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ 70سالوں سے جمہوری قوتوں کو اپنا جمہوری حق استعمال کرنے میں آزاد نہیں رکھا جب بھی الیکشن ہوتے ہیں تو کسی کو ناکام اور کسی کو کامیاب بنانے کیلئے الیکشن کی بجائے سلیکشن ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ میں نے 45ہزار ووٹ لیے اور کامیاب امیدوار نے صرف19ہزار ووٹ لیے پھر بھی ان کی کامیابی کا اعلان کرکے یہ ثابت کردیا کہ خفیہ قوتیں جو چاہتے ہیں وہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت میں اختلافات مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں نے بھی تسلیم کیا اور یہ معلوم ہوا کہ جو لوگ کامیاب کیے گئے وہ کل بھی وزیر تھے وہ آج بھی وزیر بن گئے اس طرح لوگوں سے عوامی مسائل حل کرنے کی امید رکھنا خیام خالی ہے ،منظور خان کاکڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہے تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سو دن کا جو پلان دیا اس پر ضرور عمل درآمد کرکے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے انہوں نے کہاکہ گورنر کے حوالے سے ہماری خواہش ہے کہ لکھے پڑھے شخص کو گورنر نامزد کرے تاکہ صوبے کی وفاق میں صحیح نمائندگی ہو سردار زین العابدین خلجی نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی طاقت کے ذریعے وجود میں آئی ہے کیونکہ ہر وقت عوام تبدیلی لاتے ہیں تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں اچھی کارکردگی دکھائی اور25جولائی کو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیاہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جو سو دن کا پلان دیا ہے اس پر ضرور عملدرآمد ہوگا اور عوام کو یہ دکھائینگے کہ تحریک انصاف کل بھی عوامی جماعت تھا اور آج بھی ہے ۔