گستاخانہ خاکوں پر کسی بھی صورت مسلمان خاموش نہیں رہیں گے ،سینیٹر انوارالحق کاکڑ

  • August 27, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 105 Views

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان وسینیٹر انورالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر کسی بھی صورت مسلمان خاموش نہیں رہیں گے اور جس نے بھی یہ اقدام اٹھایا ہے ان کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے اسلام ایک پرامن مذہب ہے اور اس طرح حالات پیدا کر کے مسلمانوں کے وقار کو مجروح کیا جا رہا ہے گستا خانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے بلوچستان عوامی پارٹی مرکز میں تحریک انصاف کی اتحادی اور صدارتی انتخابات میں تحریک انصاف کو سپورٹ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں جس طرح گستا خانہ خاکوں کو شائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس سے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے اور ایک سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے گستا خانہ خاکوں کی اشاعت پر ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور اس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے مسلمان سب کچھ برداشت کر تا ہے مگر آخری نبی حضرت محمدؐکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور مسلمانوں کا ایمان ہے کہ حضرت محمدؐکے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور یہ مسلمانوں کی پختہ ایمان ہے کہ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن گستا خانہ خاکوں کی اشاعت کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے سینیٹر انورالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے صدارتی انتخاب کے لئے عارف علوی کو نامزد کیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی مرکز میں تحریک انصاف کے اتحادی ہونے کے ناطے صدارتی انتخابات میں تحریک انصاف کو سپورٹ کرینگے کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی حقیقی سیاسی اور سب سے بڑی جماعت ہے ۔