امام کعبہ کی گرفتاری کی اطلاعات قابل افسوس ہیں، جمعیت ن

  • August 27, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 164 Views

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب وبلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمود الحسن قا سمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے سعودی عرب حکومتی پالیسی کے خلاف بیان پر امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب کی گرفتاری کی اطلاعات پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب تما م اہل اسلام کا مرکز ہے اور نبیؐکا وطن اور تمام عالم دنیا میں اسلام ہی کو سعودی عرب سے پھیلایا گیا ہے اور سعودی موجودہ حکمرانوں نے مغرب اور کفری دنیا کی خوشنودی کیلئے خواتین کو مخلوط طرز زندگی گزارنے سینماؤں کو چلانے کی اجازت سمیت دیگر آزادی دینے سے یقیناًاسلامی دنیا بالخصوص سعودی کی مذہبی عوام پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اما م کعبہ سعودی حکومت کے پالیسیو ں پر تنقید پر گرفتاری کی بجائے انہیں داد دینی چا ہئے تھی انکی گرفتاری پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے سعودی عرب عالم اسلام کا روحانی مرکز اور مسلمانوں کو سعودی عرب سے بے انتہا عقیدت اور محبت ہے اور سعودی عرب ہی میں اسلامی نظام کے عملاًنفاذ میں سکون اور امن قائم ہے ۔