دیندار طبقہ ہی ملک سے کرپشن ختم کرسکتا ہے ، مولانا عصمت اللہ

  • August 27, 2018, 11:24 pm
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ228 اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی ورکن قومی اسمبلی مولاناعصمت اللہ نے کہاہے کہ ملک و قوم کے صف اول کے وفادار علماء ہیں،مولانا فضل الرحمن کا صدارتی امیدوار کیلئے نامزدگی اپوزیشن جماعتوں کا دانشمندانہ فیصلہ ہے،ملک کی جڑیں کرپشن نے کوکھلی کررکھی ہیں جسکا سدباب دیندار طبقہ کرسکتا ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے عنایت کاکڑکی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرمولانامحمدحنیف،سیدمحمدفضل آغابھی موجودتھے،مولاناعصمت اللہ نے کہا کہ پاکستان کو دیندار اور وفادار قیادت کی ضرورت ہے جو اساسی نظریہ پاکستان کا مکمل وفادار اور کرپشن سے پاک عوامی مفادات کے حوالے سے دیانتدار قیادت ہو۔مغرب زدہ حکمرانوں نے قوم کو مقروض اور ملک کو غیر محفوظ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے باہمی اختلاف رائے پس پشت ڈال کر مولانا فضل الرحمن کو متفقہ صدارتی امیدوار نامزد کرکے ملک و قوم کی مفاد میں دانشمندانہ فیصلہ لیا ہے جسے ہر عوامی فورم پر سراہا گیا ہے کہ 70 سال سیکولر جماعتوں کو آزمانے کے بعد قوم کی نظریں مذہبی قیادت پر جمی ہوئی نظر آرہی ہے، قیام پاکستان سے لیکر تاحال تاریخ گواہ ہے کہ ملک و قوم کا صف اول کی خیرخواہی اور وفاداری علماء ہی کے حصے میں آئی ہے،مختلف اعلی مناصب پر رہ کر ابتک کسی عالم دین یا دیندار مذہبی طبقے سے وابستہ سیاسی شخصیت کی کوئی عدالتی ٹرائل ہوا ہے اور نہ ہی کسی مقدمے کا سامنا،انہوں نے مذید کہا کہ ملکی تاریخ میں مختلف موڑ آئے،نااہلیاں اورسزائیں ہوئیں،ملک بدری اور پھانسیوں تک سیاستدان پہنچے،پانامہ جیسے ایشوز آئے مگر جمعیت علماء اور مذہبی طبقات کی انفرادیت اور امتیاز رہا کہ ہر نشیب میں صابر و سرخرو اور ہر فراز میں شاکر و باکردار رہے،انہوں نے کہا کہ اب بھی ان شائاللہ کئی لوگ جیل جائیں گے اور کئی نااہل مگر ہم اپنی ماضی اور حال کی طرح سیاسی میدان میں اکابرین کمیشن اور اسلاف کے نظریات کی پاسداری کرتے رہیں گے۔اور طاغوت کے نقش قدم پر عمل پیرا قوتوں کا تعاقب ورثے میں ملا ہے جوکہ ہر حال میں جاری رہے گا۔