صدارتی انتخابات جمہوریت اور آمرانہ قوتوں کے درمیان مقابلہ ہوگا،عثمان خان کاکڑ

  • August 27, 2018, 11:23 pm
  • National News
  • 90 Views

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالے صدارتی انتخاب میں آمرانہ اور جمہوری قوتوں کے درمیان مقابلہ ہے اسٹیبلشمنٹ نے جان بوجھ کر پشتون قیادت کو پارلیمنٹ سے دور کرنے کی کوشش کی مگر اب کوئی بھی قو ت ہمیں عوام سے دور نہیں کر سکتے پشتون قیادت اور پشتون عوام نے اس خطے اور وطن کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے متحدہ اپوزیشن صدارتی انتخاب کے لئے متفقہ طور پر امیدوار لانے کی کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ اب اس ملک میں نئی تاریخ رقم ہو گی کہ آمرانہ اور ڈیمو کریٹک فورسز کے درمیان مقابلہ ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم تمام جمہوری اور سیاسی قوتوں کو یکجاکر کے موجودہ دھاندلی کے ذریعے آنیوالے حکومت کا بھر پور مقابلہ کریں آمرانہ قو توں نے ایک پارٹی کو عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے کامیابی سے ہمکنار کیا اور خوف سے بچنے کے لئے پشتون قیادت کو ایک سازش اور منصوبے کے تحت باہر رکھا گیا جو کہ جمہوریت کے لئے نقصاندہ ہے اسٹیبلشمنٹ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کو فروغ نہیں ملے اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جیتے ہوئے سیٹوں کو ہارنے میں تبدیل کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم متحدہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور جن سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہے اور ان کے تحفظات دور کرینگے اور چار ستمبر کو ہونیوالے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ امیدوار لانے کی کوشش کرینگے۔