متحدہ اپوزیشن کو صدارتی الیکشن ہرصورت جینا ہوگا ،میر حاصل بزنجو

  • August 27, 2018, 11:23 pm
  • National News
  • 100 Views

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا صدارتی انتخابات لڑنا نہیں بلکہ جیتنا ہے پیپلز پارٹی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے متحدہ اپوزیشن متحد ہونے سے ملک میں جمہوری نظام مضبوط ہو گی نیشنل پارٹی کسی بھی صورت غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کرینگے نیشنل پارٹی جمہوری اصولوں کے پابند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں بشمول پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلافف مضبوط اپوزیشن بنائیں گے مگر پیپلز پارٹی جان بوجھ کر متحدہ اپوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اعتزازا حسن کو لا تے تھے تو ن لیگ ارکان کے لئے انہیں ووٹ دینا مشکل تھا پیپلز پارٹی نے جس طرح اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش کی اس سے متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کو دھچکا لگا پہلا مراحلہ آیا تو فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم کا امیدوار ن لیگ ہو گا اور شہباز شریف کا نام بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے دیا مضبوط اپوزیشن کے لئے ہم سب مل بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرینگے تمام اپوزیشن کا اتحاد ہمارا اولین ترجیح ہے پیپلز پارٹی کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر نی چا ہئے ہمارا مقصد صدارتی انتخابات لڑنا نہیں بلکہ جیتنا ہے اور فیصلہ ہوا تھا کہ عام انتخابات میں ہونیوالے دھاندلی کو بے نقاب کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے بعد متحدہ اپوزیشن کا مل کر چلنے کا فیصلہ ہوا تھا تا ہم پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر بار متحدہ اپوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر صدارتی امیدوار کو متفقہ طور پر لانے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلیوں کا ریکارڈ توڑدیا بلوچستان میں نیشنل پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے ہمیں اگر پارلیمنٹ سے بالا نکالا گیا تو آج بھی عوام کے دلوں میں نیشنل پارٹی وجود رکھتی ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ جمہوری نظام کو مضبوط کریں پیپلز پارٹی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں متحدہ اپوزیشن متحد ہونے سے ملک میں جمہوری نظام مضبوط ہو گی نیشنل پارٹی کسی بھی صورت غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کرینگے نیشنل پارٹی جمہوری اصولوں کے پابند ہے۔