سردار اختر جان مینگل اور دیگر کا ملک عبدالولی کاکڑ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

  • August 26, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 174 Views

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ‘ مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے دریں اثناء ملک عبدالولی کاکڑ کی والدہ کی نماز جنازہ کچلاک کے مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی ‘ سماجی ‘ قبائلی رہنماؤں نے شرکت کی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی سمیت پارٹی کے رہنماؤں و کارکنوں‘ قبائلی معتبرین نے کچلاک جا کر تعزیت کی فاتحہ خوانی ملک عبدالعلی کاکڑ ہا?س کچلاک میں جاری ہے