جمعیت نظریاتی جھکنے اور بکنے والی جماعت نہیں، عبدالقادر لونی

  • August 26, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 124 Views

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی نہ جھکنے نہ بکنے والی جماعت ہے بلکہ جمعیت نظریاتی اسلام و ملک دشمن عناصر کا ہر میدان میں ہر وقت مقابلہ کیلئے تیار ہے کارکن جماعت کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی میر جلات خان کی رہائش گاہ ضلع پشین وتمام تحصیلوں کے سینئر ارکان وعہدیداروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ضلعی امیر مولانا محمد انور ، جنرل سیکرٹری حاجی حیات اللہ کاکڑ، مولوی عبدالغفار ، ملک عبدالغفار آغا، مولوی محمد نبی، حاجی میر جلات اور دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں پشین بازار میں نئے ضلعی سیکرٹریٹ کا قیام تمام تحصیلوں کا دورہ یونٹوں کے قیام کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی جمعیت نظریاتی کے صوبائی امیرمولانا عبدالقادر لونی اور دیگر نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کوئی نئی سیاسی یا مذہبی جماعت نہیں بلکہ جمعیت نظریاتی علماء دیو بند کے اکابرین دیوبند کے اہداف مشن کی وارث جماعت ہے جس نے ہمیشہ ہر میدان میں انگریز انگریز کے حواریوں ونمک خواروں کا ہر میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کر تے ہوئے کالا پانی سمیت بدنام زمانہ جیلوں کو ہمیشہ آباد رکھا اور پاکستان سمیت بر صغیر کے آزادی انگریزوں کا بھا گنا علماء دیوبند ہی کی کوششوں کے مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ کے الیکشن سلیکشن تھی اور عوام کے ووٹوں کے تحفظ کے بجائے مذاق اڑایا گیا اور وزیراعظم خان پہلی تقریر میں مدینہ کی طرز پر ریاست کے قیام سمیت جو اعلانات کئے ہیں انہیں عملی جامہ پہنائیں۔