نیب زدہ اراکین اسمبلی کو کابینہ میں نہیں لیاجائیگا، وزیراعلیٰ جام

  • August 26, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 738 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کا معاملہ گھمبیر ہوگیا گورنر ہاوس بلوچستان کے ذرائع کے مطابق آج شام چار بجے وزراء کی تقریب حلف برادری ہوگی جسکی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی وزراء سے حلف لیں گے جبکہ دوسری طرف ترجمان حکومت بلوچستان بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ اب تک صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری کی تاریخ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو حلف اٹھائے ہوئے ایک ہفتہ ہونے کو آیا ہے لیکن صوبائی کابینہ کے حوالے سے صورتحال بے یقینی سے دوچار ہے گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق آج گورنرہاؤس میں صوبائی کابینہ کی حلف برداری کے حوالے سے تقریب منعقد ہوگی جسکی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور شام چار بجے گورنر محمد خان اچکزئی نومنتخب وزراء سے حلف لیں گے تاہم چند متوقع وزراء سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی تک کچھ پتہ نہیں ہے دریں اثناء صوبائی حکومت کی ترجمان بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری کی تاریخ اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے دریں اثناء انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق آج وزراء کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوگا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور ایس اینڈ جی اے ڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزراء کیلئے گاڑیوں کو تیار رکھے اور ان پر جھنڈا بھی لگا دیاجائے زرائع کے مطابق متوقع وزراء میں سردار یار محمد رند نصیب اللہ مری نوبزادہ طارق مگسی میر ظہور بلیدی میر عارف جان حسنی سردار نور محمد دومڑ مٹھا خان کاکڑ محمد خان لہڑی زمرک اچکزئی عبدالخالق ہزارہ اور سردار عبدالرحمان کھیتران شام ہیں دریں اثناء این این آئی کے مطابقوزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے اتوار کے روز چھٹی کے باوجود مصروف ترین دن گزارا رکان صوبائی اسمبلی اور اپنے اتحادیوں سمیت پارٹی کے عہدے داروں سے کابینہ میں لئے جانے والے وزراء کے ناموں کے بارے میں صلح مشورہ جاری رکھا ذرائع کے مطابق اتوار کے روز سرکاری چھٹی ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ارکان صوبائی اسمبلی اپنے اتحادیوں اور پارٹی کے عہدے داروں سے صلح مشورہ سمیت کابینہ میں وزراء کے بارے میں بھی صلح مشورہ جاری رکھا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ میں کسی بھی نیب زدہ رکن صوبائی اسمبلی کو نہیں لیا جائے گا جس کے خلاف نیب یا کسی دوسری عدالت میں کوئی مقدمہ زیر سماعت ہوگا صر ف اس ارکان اسمبلی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا چاہیے اس کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ہو یا دیگر اتحادی جماعتوں سے جن کے بارے میں کرپشن کا کوئی الزام نہ ہو غیر منتخب یا سابقہ ارکان اسمبلی میں سے کسی کو بھی وزیراعلیٰ مشیر یا ایڈوائز مقرر نہیں کرینگے ۔