مذہبی وقوم پرست سیاستدان بلوچستان میں پسماندگی کے ذمہ دار ہیں، پی ٹی آئی

  • August 26, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 144 Views

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ھے انشا اللہ بلوچستان کی ترقی کے لیئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے امید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت صوبے کے وسیع تر مفاد میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو اعتماد میں لیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کارکنوں کے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ھے بلوچستان کو ستر سالوں سے پسماندہ رکھا گیا قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کی وجہ سے صوبے میں ترقی نہیں ہوئی بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کا کریڈٹ سیکیورٹی فورسز کو جاتا ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی ترقی و بہتری کے لیئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گی صوبے میں پارٹی کو فعال و منظم کرنے کا سہرا صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو جاتا ہے۔